اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کی گنجائش موجود ہے،شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exams will neither postpone nor cancel: Shafqat Mahmood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا ورچوئل اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اس تجویز کو لاک ڈاؤن پر لیکچر دینے والوں نے مسترد کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت پر تنقید کرنا شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک کی صورتحال کورونا کے معاملے میں دیگر ممالک سے بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اس وبا کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کا احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے تاہم اس میں تبدیلی کی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کی منظوری دیدی

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے گھروں پر بیٹھے بچوں کے لئے لاک ڈاؤن کے 15 دن کے اندر ٹیلی اسکول کا آغازکیاجبکہ اسکول بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts