وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet reportedly agrees to further ease lockdown

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک گیر لاک ڈاؤن کو مزید نرم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھے اور اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید نرمی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے عندیہ دیاکہ صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد عوامی نقل و حمل اور ٹرینوں کو جلد ہی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران معاون برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اشتہاری مہم کے لئے فنڈز کے اجراء کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کیے گئے ہیں ، لیکن اس کی تشہیر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، سندھ اور پنجاب حکومت کی سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فنڈز مہیا کیے جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی تشہیر کی جاسکے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو مذکورہ اشتہاروں کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts