این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan babar awan
ادارے ملک کو مضبوط بنانے کےلیے ایک پیج پرہیں، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا، ادارے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پیج پر موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے ملاقات کی ،اس دوران ملکی سلامتی،معیشت ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلےپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ قانون کی بالادستی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا، این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لیے ایک پیج پر ہیں، عوامی ریلیف کے لیے اس ماہ بڑے اقدامات سامنے آئیں گے، اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور آزادی کشمیریوں کی منزل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا قوم کی تعلیم و تریبت کا فرض ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جا سکیں گے

ملاقات کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارے مضبوط ہورہے ہیں اور وزیراعظم کی کوششوں اور اکنامک ریفارمز سے مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اکنامک ریفارمز کے ثمرات بہت جلد غریب عوام تک پہنچیں گے جبکہ معیشت کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کٹھن فیصلے قوم کے مفاد میں تھے، احساس پروگرام کے تحت غریب عوام تک ریلیف پہنچے گا۔

Related Posts