نواز شریف نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جا سکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جا سکیں گے
نواز شریف نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جا سکیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، تاہم اس کے باوجود انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت ہوگی۔

امیگزیشن حکام کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں جن کا نام قانون کے تحت ای سی ایل کا حصہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنرل سنہا نے نیچ اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا۔فواد چوہدری

ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کو عدالت کے احکامات دِکھا کر بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ ان کا نام بیرونِ ملک چلے جانے کے بعد بھی ای سی ایل میں موجود رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو صرف ایک ہی بار بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملی ہے اور اگر وہ علاج کروا کر واپس آتے ہیں تو ایک بار پھر ان کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد ہوجائے گی جس کے خلاف انہیں ایک بار پھر قانونی جنگ لڑنا ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس اور وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر کے توہین عدالت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے۔حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے۔انشاء اللہ محمد نواز شریف کے صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی سزا معطل ہے، حکومتی توہین عدالت کررہی ہے، مریم اورنگزیب

Related Posts