بھارت اور بالی ووڈ سینما کے لیے رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔وقار یونس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور بالی ووڈ سینما کے لیے رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔وقار یونس
بھارت اور بالی ووڈ سینما کے لیے رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔وقار یونس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بھارت میں فلمی دنیا کی 2 شخصیات انتقال کر گئیں جس سے بالی وود سینما کے لیے رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سینئر بھارتی فنکار رشی کپور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

تعزیتی پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ سینما کی دنیا میں رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے جبکہ رشی کپور کے انتقال سے فلمی دنیا کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا لیکن آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کپور خاندان کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ رشی کپور کے انتقال پر رنبیر کپور سمیت تمام اہلِ خانہ سے ہمدردی ہے۔ 

Related Posts