گوادر کے قریب بحریہ کی کارروائی، 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر کے قریب 3 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد
گوادر کے قریب 3 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوادر: پاک بحریہ نے گوادر کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کی حشیش قبضے میں لے لی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مکران کی سمندری حدود میں خفیہ ادارے کی حساس اطلاع پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن انجام دیتے ہوئے 1600 کلوگرام وزنی حشیش برآمد کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا جو اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون اور مستقل نگرانی کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔ سمندری حدود میں منشیات فروشوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے سمندری حدود کی حفاظت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بعد ازاں برآمد کردہ حشیش مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد منشیات فروش گروہ پاکستان کی سمندری حدود میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں حراست میں لیے جاچکے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ بھی پیش پیش رہی ہے۔

مزیدپڑھیئے: نارووال میں نومولود بچہ اغواکار عورت کے شاپربیگ سے برآمد کرلیا گیا۔

Related Posts