اسٹاک مارکیٹ میں 117.25 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 117.25 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 117.25 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (جمعے) کے دوران تیزی کا غلبہ رہا، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 43،100 پوائنٹس کی حد کو عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 3 ارب 83 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7143 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے پر امریکی ڈالر کے دباؤ میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ جاری

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 200.14 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں عید کے بعد پہلی مرتبہ اضافہ نہیں ہوا اور ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 201 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اپریل کے جاری کردہ اعدادو شمار میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندی لگادی ہے جس سے سالانہ 6ارب ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related Posts