رمضان میں عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان میں عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان
رمضان میں عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہِ صیام کا آغاز ہونے والا ہے جبکہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہِ راست دکھانے کا انتظام کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ماہِ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا۔ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نمازِ تراویح میں شریک ہو کر فیوض و برکات سمیٹیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج  شام کو کراچی میں منعقدہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال  کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts