پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے تک کمی کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے مہنگائی کی دوڑ میں سری لنکا کو بھی مات دیدی

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے۔

Related Posts