دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی
دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021 میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کے لیے 141 روپے فی کلو، 1667 روپے گھریلو سلنڈر، 6401 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی گئی تھی مگر او جی ڈی سی ایل اور پارکو نے ایل پی جی کی پیدارواری قیمت میں 5,000 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی قیمت میں اضافے سے غریب صارفین کے سلنڈر پر 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ۔ ایل پی جی غریب کا فیول ہے۔ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پہلے معاشی حالات کا شکار ہیں لوگوں کو 2 وقت کی روٹی میسر نہیں باقی رہی سہی کسر ایل پی جی نے پوری کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا یہ غریب صارفین کا ایندھن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں پہلے اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایل پی جی پر ٹیکس لگا کے عوام پر برائے راست بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ اگر اسی طرح چلتا رہا تو عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو جائے گی۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ایل پی جی پالیسی 2021 ہم نہیں مانتے، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ ایل پی جی پالیسی 2021 میں ایل پی جی کی زمینی راستے درآمدپر ٹیکس لگانے اور درآمد میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور پارکو(PARCO) نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 70,000 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھا کے 75,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

Related Posts