شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار
شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی شہر کے مختلف حصوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے ان میں ، ڈیفنس ، محمود آباد ، سپر ہائی وے ، گڈاپ ، گلشن حدید ، ملیر ، ایئرپورٹ ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، بن قاسم ، شاہ ٹاؤن ، شاہ لطیف ٹاؤن اور آس پاس کے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے گذشتہ روز 18 اور 19 جو شہر قائد مں بارش کی پیش گوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحرہ عرب سے مون سون کو سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے جو شہر قائد سمیت اندرون سندھ بارش کا سبب بنے گا۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام شمال اور شمال مشرقی حصے میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جس کے سبب آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی ، شہید بینظیرآباد، دادو، جیکب آباد، پڈعیدن، روہڑی ، حیدرآباد، عمر کوٹ، میرپور خاص، تھر پارکر، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں 20جون تک پری مون سون کا پہلا اسپیل رہ سکتا ہے، حالیہ مون سون میں سندھ میں معمول سے زائد بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے مزید بتایا تھاکہ اس سال مون سون اپنے وقت سے پہلے شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس کراچی میں مون سون کی بارش نے تباہی مچا دی تھی۔ 50 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ سڑکیں پانی سے بھر گئیں تھیں۔ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور پورے شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور پولیس کی کارروائی، سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

Related Posts