سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا
سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: باغبانپورہ میں سگے بھائی نے جائیداد کی لالچ میں اپنے ہی بھائی کو گولی مارکر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں نہایت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک سفاک بھائی نے جائیداد کی لالچ میں اپنے ساتھی کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کو خودکشی کارنگ دینےکی کوشش کی اور  مقتول سعید کے گودام  کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق  واقعہ 17 مئی کو پیش آیا جس میں بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر دوسرے بھائی کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں  بحق ہوگیا۔ پولیس نے  مقتول کے بھائی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف نے ایک اور خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کردیا

دوسری جانب پنجاب میں شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے بعد 10 ماہ کے معصوم بیٹے کی جان لینے کے لئے اسے دیوار کے ساتھ دے مارا۔واقعہ میں معصوم بچے کا سر پھٹ گیاجس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بدبخت باپ کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر سازباز کرکے اسے تھانے سے چلتا کر دیا۔

متاثرہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پرانا چاکرہ ڈھوک کرم داد راولپنڈی کی رہائشی مہوش شہزادی نے بتایا کہ طارق محمود نیازی میرا پڑوسی تھا۔جس سے میری دوستی ہوئی۔ تقریباً دو سال قبل ہماری شادی ہوئی۔جس سے میرا دس ماہ کا بیٹا محمد عثمان ہے جبکہ ایک بیٹی پیدائش کے چوتھے روز انتقال کرگئی تھی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق خاوند نے ناچاقی کے بعد مجھے طلاق دیدی۔میرا سابقہ خاوند طارق میرے بیٹے کو جان سے مارنا چاہتا ہے۔قبل ازیں بھی اس نے بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور مجھ پر حملہ کرکے مجھے مارا پیٹا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔

جس پر اس کے خلاف تھانہ نصیرآباد راولپنڈی میں یکم مارچ 2022ء کو مقدمہ نمبر 350/22 بجرم337 ایف ضمن ٹو اور 337 اے ضمن ٹو جبکہ دوسرا مقدمہ نمبر 650/22 بجرم 354 درج کرایا۔چونکہ میرے سابقہ خاوند کا سگا بھائی وسیم خان پولیس ملازم ہے جو پہلے تھانہ پیرودھائی میں تعینات تھا۔یہی وجہ ہے پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

Related Posts