جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب
جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو افسران نہیں دیگا تو ان پوسٹس کو ہم خالی نہیں رکھیں گے بلکہ ہم اس کوٹے پر صوبائی افسران کا تقرر کرینگے۔

قانون کے مطابق ان پوسٹس پر تقرریوں کے لئے کام شروع کردیا ہے چڑیا گھر کے افسران کو ہٹایا جاتا ہے تو وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیتے ہیں عدالتوں کو ہمیں بھی سننا چاہئیے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چڑیا گھر میں پیش آنے والے واقعہ پر نادم ہوں کیونکہ میں ادارے کا سربراہ ہوں لیکن غلط کام کرنے پر جن افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے اسٹے لے آتے ہیں۔

موجودہ افسر کو دو بار عہدے سے ہٹایا گیا مگر دو مرتبہ ہمیں سنے بغیر وہ عدالت سے اسٹے حاصل کرلیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بدقستی کے ساتھ وہ ڈائریکٹرعدالت گیا اوراسٹے لیکرآگیا۔

کچھ روزبعد کے ایم سی کے ایک سینئرافسرجواچھی شہرت کے حامل ہیں۔کوپوسٹ کیا نومبرمیں وہ پھرعدالت گئے پھراسٹے لیکرآگئے ہرغلط آدمی کہتاہے مینے غلطی نہیں کی پھرنئی سازشیں شروع ہوتی ہیں۔

جوکھانا مہیاکرتا تھا اس کوورغلایا عدالتوں کوگمراہ کرکے اسٹے آرڈرلے آتے ہیں۔عدالتوں کااحترام کرتے ہیں عدالتوں کوہماراموقف سنے بغیراسٹے نہیں دیاجاناتھا میں نے آج پھراس نااہل افسرکومعطل کیاہے۔انکوائری کے احکامات دیئے ہیں۔

کراچی شہراورشہریوں کانقصان ہواہیروٹیشن پالیسی اور افسران کے تبادلوں کے حوالے سے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کا ایک فارمولہ ہے1954 کے رولز میں اسکا زکر ہے پرسنٹیج کے مطابق کسی بھی صوبے میں کتنے افسران وفاق اور صوبے کو ہوں گے۔

اس میں لکھا ہے گریڈ 20 میں وفاق کا کوٹہ 60 فیصد ہے اس ریشو کے حساب سے سندھ میں گریڈ 20 کے وفاقی افسران کی تعداد 67 ہونی چائیے،اس وقت 20 افسران ہیں جو وفاق نے سندھ میں تعینات کئیے ہوئے ہیں 47 افسران کا گریڈ 20 میں شارٹ فال ہے۔

25 اکتوبر کو جب وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو سندھ کا مقدمہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا،چیف جسٹس نے فیصلہ جاری کیا اور اٹارنی جنرل کو کہا کے وزیر اعلیٰ کی بات ہل نکالیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرول پمپس بند ہیں، آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے،بلاول بھٹو

دو دن بعداٹارنی جنرل کو خط لکھا گیا اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا آج تک وفاقی حکومت نے آج تک ان نمبرز کو پورا نہیں کیا،اسکے برعکس وفاقی حکومت نے یہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعلیٰ کی مشاورت کے بغیرپولیس اور ڈی ایم جی افسران کو یک طرفہ طور پر بلالیا۔

Related Posts