شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل عید الفطر منائی جائیگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد منعقد ہوا۔

عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول شہادتوں پر کمیٹی ارکان کے درمیان اختلاف ہوا تاہم ملک کے مختلف شہروں سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر کل عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلا س سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے اور غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 30 سے 35 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے وقت لاہورمیں چاند کی عمر 19 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، چاند کی عمر 25 گھنٹے ہوتو نظرآنے کے امکانات ہوتے ہیں، غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کی فیزبیلیٹی 35 منٹ ہے۔

دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیاہے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق شہر کے گردونواح سے شوال کے چاند کی 23 شہادتیں موصول ہوئیں۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق چارسدہ، مردان، نوشہرہ صوابی کوہاٹ ہنگو، ٹل باجوڑ اور خیبر سے 189 شہادتیں موصول ہوئیں۔جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی جن کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے کل بروز جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تمام شہادتیں زونل کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے، انہوں نے شہادت کی تصدیق کے لئے اسلام بخلافی نامی شخص کا رابطہ نمبر بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

Related Posts