آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ
آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انھیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کی سربراہی میں منعقد کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II, اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تینوں ٹاؤن میونسپل آفس کے چیئرمین وائس اور چیئرمینوں نے شرکت کی، جبکہ ایس پی اورنگی کے علاوہ متعلقہ اداروں کے آفیس و آفیشیلز شریک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو پابند کیا گیا کہ وہ آلائشوں کو بر وقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا عمل میں کوئی کوتاہی برداثت نہیں کی جائے گی۔

عید الاضحی کے تینوں دن عوام کی سہولت کے لئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

02199333176 پر آلائشوں کے حوالے سے عوام اپنی شکائیت درج کرواسکتے ہیں فوری ازالہ کیا جائے گا۔

Related Posts