شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان
شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آل پاکستان میرج ہالز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن نے عید کے بعد شہر میں شادی ہالز کی مسماری کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہالز کی مسماری نہ روکی گئی تو عید کے بعد شادی ہال بند کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی میں شادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے، جس کے بعد سندھ بھر میں شادی ہالز بند کر دیے جائیں گے، اعلیٰ حکام نے نظر ثانی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

آل پاکستان میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس بی سی اے اور انتظامیہ شہر میں قانونی شادی ہالز کو بھی گرا رہی ہے۔ کارروائی کے خلاف شادی ہال مالکان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہال مسمار کرنے والی ٹیم رات کی تاریکی میں اچانک پہنچ جاتی ہے، شادی ہال کو بغیر اطلاع اور قانونی اجازت کے مسمار کیا جاتا ہے، رات کی تاریکی میں آپریشن کی وجہ سے مزدوروں کے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔.

مزید پڑھیں:کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کمی ریکارڈ

ملازمین شادی ہالز میں سکونت اختیار کئے ہوتے ہیں،اگر کسی مزدور کی جان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ ہو گی، انہوں نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts