سندھ حکومت کا وہ ادارہ جو گھر گھر سے کچرا چنتا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ کے بعد سکھر میں بھی ڈور ٹو ڈور صفائی ستھرائی کا آغاز کر دیا۔

سندھ حکومت کے ادارے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے سکھر میں بھی یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جاکر کچرا اٹھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

شہریوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اس عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب روزانہ کی بنیاد پر سکھر، کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں گلی محلوں، شہر کی سڑکوں اور تفریحی مقامات پر صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہت اچھا کام کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے باعث متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو بہت آسانی ہوگئی ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شہروں میں صفائی اور کچرا چننے کیلئے جدید گاڑیوں اور مشینوں سے مدد لیتا ہے۔

ساتھ ہی ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر میکینکل سوئپنگ کا کام بھی جاری ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ورکرز گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے ساتھ تجارتی مراکز، تفریحی پارکس اور پبلک مقامات پر بھی صفائی ستھرائی کرتے نظر آتے ہیں۔

بورڈ کا عملہ شہر بھر سے کچرا اٹھا کر گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز منتقل کردیتا ہے۔ شہریوں نے بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts