سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں، نئی تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں، نئی تعمیرات مسمار
سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں، نئی تعمیرات مسمار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے نئی تعمیرات مسمار کردی ہیں۔ 

سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے منگل کے روز مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ گاؤں میں سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔

اس آپریشن کے دوران چونترہ گاؤں میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونیوالے 38 کمرے، 11 چار دیواریاں، 09 کچن، 16 باتھ رومز، 07 گیٹ، 18 برآمدے اور 02 پانی کے بور بھاری مشینری کی مدد سے مکمل طور پر گرا دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کالعدم قرار دے دیا

علاوہ ازیں مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں واقع سید پور کے علاقے میں محکمہ انوائرمنٹ کے عملے کے ہمراہ 03 غیر قانونی زیر تعمیر گھروں کو بھی جاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔

مزید برآں اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Related Posts