نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کا کھیل مکمل ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا پانچویں راؤنڈ کا کھیل مکمل
نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا پانچویں راؤنڈ کا کھیل مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کا کھیل مکمل ہوگیا، سندھ کی دونوں ٹیموں نے قومی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ٹرافی کے لیے چار روزہ فائنل سندھ بلوز اور سندھ وائٹس کے درمیان جمعرات سے یو بی ایل گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کے اختتام پر پول اے سے سندھ بلوز دو فتوحات کے ساتھ 21 پوائنٹس جوڑ کر سرفہرست رہی جبکہ پول بی میں سندھ وائٹس دو کامیابیوں کے ساتھ 22 پوائنٹ جوڑ کر ٹاپ پر رہی۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

دریں اثنا آخری راؤنڈ کے تیسرے اور آخری دن ارایل سی اے گراونڈ، گلبرگ پر سندھ انڈر 19 بلوز نے نادرن انڈر19 بلوز کو 199 رنز سے شکست دی جبکہ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر سندھ انڈر19 وائٹس نے نادرن انڈر 19 وائٹس کو ایک وکٹ سے زیر کیا۔

Related Posts