سونے کی قیمت میں 3000روپے فی تولہ سے زائد کا یکمشت اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

سونے کی قیمت میں 3000روپے فی تولہ سے زائد کا یکمشت اضافہ کردیا گیا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار100روپے اضافے کے ساتھ 2لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں بھی ڈھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے کا ہوگیا۔

بائیس قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں دیکھی گئی۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر فی اونس اضافہ ہوگیا، سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 414فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ آج سے 3 روز قبل ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگئی تھیئ۔

 کراچی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ پر فروخت ہونے لگا۔ اس سے قبل بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی مانگ کم ہوگئی ہے۔ 11 مئی کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Related Posts