مذہبی تنظیم کے تحت عام شہریوں کیلئے سڑکوں پر جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو مرکزی مسلم لیگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شدید گرمی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے۔

کیمپس میں شہریوں کوپینے کا ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کےترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے باعث مرکزی مسلم لیگ نے اپنے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ ہر ٹاؤن میں عوامی مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے جائیں۔

اسی سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کےلیے ٹھنڈے مشروبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور شہریوں کو ممکنہ ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ کےلیے آگاہی فراہم کی گئی۔

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گرمی کی شدت پر اداروں کی وارننگ کو اہمیت نہیں دے رہی اور نہ ہی ممکنہ گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے جو بھی ممکن ہوگا مرکزی مسلم لیگ اس کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

احمدندیم اعوان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کےلیے اقدامات کرے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہری گرمی کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

Related Posts