گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم
گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج دے رہے ہیں ، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیڈرل ٹیکس محتسب کی صنعتکاروں کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Related Posts