عوام کیلئے بڑی خوشخبری، گھی اور تیل سستا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس اسٹینڈر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عرصے بعد مہنگائی اور گرانی کے ستائے پاکستان کے عوام کے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ملک بھر میں گھی اور خوردنی تیل یعنی کوکنگ آئل مزید سستا ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران اے برانڈ اور بی برانڈ کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اے برانڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہوکر 525 روپے اور اے برانڈ کا گھی 25 روپے کمی کے ساتھ اب 525 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح بی برانڈ کا گھی اور تیل کی قیمت میں بھی مزید کمی لائی گئی ہے، بی برانڈ کا گھی اور تیل فی لیٹر 70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور گرانی کی بڑھتی شرح نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

Related Posts