کراچی میں سردی کی لہر یکم فروری تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سردی کی لہر یکم فروری تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی کی لہر یکم فروری تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات شہر پر زائل ہونے لگے ہیں جس کے باعث شہر قائد میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، البتہ یکم فروری تک صبح اور رات کے وقت میں درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 10 روز تک کوئی نیا سسٹم متوقع نہیں ہے،اتوار کو مجموعی درجہ حرارت ایک ڈگری بڑھ گیا، صبح و رات کے اوقات میں قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے،جس کے بعد درجہ حرارت مذید بڑھ جائے گا، پھر صرف رات اور صبح کے وقت خنکی محسوس ہوسکتی ہے۔ آئندہ 10 روز تک مغرب کی جانب سے کسی نئے سسٹم کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان کو فاضل تجارت کے حجم میں 4.60 فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 10.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ بھی ایک ڈگری اضافے سے 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اتوار کو شہر کا موسم سرد اور خشک رہا،تاہم گزشتہ دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔

Related Posts