نیو کراچی صنعتی ایریا قبرستان سے 2 کم عمر مغوی بھائیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Edhi Ambulance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سے رات گئے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے،لاشیں دو سگے بھائیوں کی ہے، جن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی 6 نمبر قبرستان سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں خالی قبر کے اندر سے ملی ہیں اور 6 روز پرانی ہیں۔پولیس کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا قبرستان سے 2 کم عمر بھائیوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں،جنہیں6 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق صدیق آباد قبرستان کے اندر گڑھے سے کئی روزپرانی 2 کم عمرلڑکوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد گردن پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم سے بچوں کی شناخت 10 سالہ علی رضا اور 8 سالہ اذان کے نام سے ہوئی۔ مقتولین سگے بھائی اور نیو کراچی نمبر 5 کے رہائشی تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج ہے، بچوں کے کزن عمران نے بتایا کہ لاشیں 8 سالہ علی رضا اور10 سالہ آذان کی ہیں۔

مزید پڑھیں : شہری اسٹریٹ کرائمزکے مقدمات ہی درج نہیں کراتے، غلام نبی میمن

کزن نے بتایاکہ لاشیں ناقابل شناخت تھیں، بچوں کے والدین نے کپڑوں سے انہیں شناخت کیا ہے۔بچوں کے سوتیلے باپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اپنے2 رشتہ داروں رفیق حسین اورنفیس حسین کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

والد محمد الیاس نے بتایا کہ ان کے پانچ بچے ہیں جن میں سے دو بیٹے 20 اکتوبرکوگھرکے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جن کی تلاش میں پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہ کیا گیا جس پر 22 اکتوبر کو نیو کراچی تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ملزمان رفیق اور نفیس ان کی اہلیہ کے سابق مرحوم شوہر کے سگے بھائی ہیں جو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

جس روز بیٹے گھر کے باہر سے لا پتہ ہوئے رفیق اور نفیس ان کے گھر ہی موجود تھے۔سوتیلے باپ نے کہاکہ بچوں کے ساتھ کھیلنے والے محلے کے بچوں نے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لیا ہوا تھا۔ ملزمان نے کہا کہ انھوں نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لیا ہے جسے بھابھی نے کرنٹ لگنے کے بعد پانی پلا کر قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،وومن اینڈچائلڈپروٹیکشن سیلزکی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی غور

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا دعا چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت کامران ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان دکان میں ڈکیتی کے لیے آئے تھے، شہریوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کامران نامی شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق 3 ملزمان موٹر سائیکل پر اور ایک ملزم پیدل فرار ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل اور 30 بور کا ایک خول بھی ملا ہے۔

Related Posts