عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی سے اتر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عرب تاریخ کے سب سے طویل خلائی مشن میں اماراتی خلا باز سلطان النیادی سمیت 4 افراد پر مشتمل مشن ’’ کریو 6‘‘ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگیا تھا۔

جمعرات کو مشن کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔ یو اے ای کے خلا باز سلطان النیادی نے خلا سے اپنا پہلا پیغام بھی بھیج دیا۔

اس پیغام کو ٹویٹر پر شیخ محمد بن راشد مرکز کے سرکاری اکاؤنٹ سے شائع کیا گیا ہے۔ سلطان النیادی نے اپنے خاندان اور اپنے ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا خلائی جہاز خلا میں پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے شیخ محمد بن راشد مرکز ، بین الاقوامی خلائی ایجنسی اور اس مشن کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سپیش ایکس لانچ وہیکل میں 9 ’’ فالکن‘‘ راکٹ شامل ہیں ۔ اس میں اینڈیور نام کے خود مختار طور پر کام کرنے والے کریو ڈریگن کیپسول بھی ہے۔

وہیکل نے جی ایم ٹی وقت کے مطابق 5 بج کر 34 منٹ پر فلوریڈا میں کیپ کیناویرل میں ناسا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے اڑان بھری۔ ناسا کی طرف سے انٹرنیٹ پر براہ راست نشریات میں خلائی جہاز دکھایا گیاجو لانچ ٹاور سے اٹھتے ہوئے 25 منزلوں کے برابر ہے۔ پرواز کرتے وقت اس کے نو مرلن انجن گرج رہے تھے۔ دھویں کے بادل اور ایک سرخ آگ کا گولہ دکھائی دیا اور اس نے صبح کے وقت آسمان کو روشن کر دیا۔

یاد رہے جان ایف کینیڈی سپیس کمپلیکس میں زمینی آلات میں خرابی کی وجہ سے 27 فروری کو لانچ کے مرحلے میں آخری وقت میں پرواز کو ملتوی کردی گیا تھا۔ ناسا نے اعلان کیا کہ اب لانچ کا مرحلہ 2 مارچ کو ہوگا۔

عرب دنیا کی نمائندگی کرنے والے کسی خلا باز کے لیے یہ طویل ترین طویل ترین خلائی مشن ہوگا۔ یہ سائنسی مشن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مسلسل 6 ماہ رہے گا۔ سلطان النیادی مشن کی پوری مدت میں 10 اہم شعبوں میں سائنسی تجربات میں بھی حصہ لیں گے۔

Related Posts