تیزاب گردی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیزاب گردی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیزاب گردی میں ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں عینی نامی 24 سالہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس لیاقت آباد پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی حل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون پر تیزاب پھنکنے والا ملزم خاتون کا شوہر نکلا ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزم نے بتایا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی 24 سالہ عینی پر تیزاب پھینکا۔

گرفتار ملزم کی شناخت انور عرف انو کے نام سے ہوئی ہے ملزم اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا جس کا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، لیاری میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے میٹرک کا طالبِ علم جاں بحق

گرفتار ملزم نے اپنی بیوی پر غیرت کے نام پر تیزاب پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزاب کی بوتل اپنے کپڑو میں چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts