کراچی، لیاری میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے میٹرک کا طالبِ علم جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کورنگی میں گھریلو جھگڑا، بیٹے کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق
کراچی، کورنگی میں گھریلو جھگڑا، بیٹے کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے لیاری میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کا 16سالہ طالبِ علم زاہد ولد اسحاق بلوچ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ میراں ناکہ مرغی خانے والی گلی میں پیش آیا۔ مقتول کی لاش سول ہسپتال لائی گئی۔ ورثا موت کی تصدیق کے بعد پولیس کی آمد سے قبل ہی میت اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ مقتول کی موت گزشتہ شب واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ائیرپورٹ سے دہشت گرد بیرونِ ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

مقتول کی میت کے ساتھ اس کے ماموں انیس بلوچ اور دیگر افراد بظاہر اس واقعے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔ جب پولیس سول ہسپتال پہنچی تو ورثا میت لے جاچکے ھتے جس پر ایس ایچ او نے مقتول کے گھر جانے کا فیصلہ کیا۔

ورثا نے قانونی کارروائی کیلئے میت واپس سول ہسپتال لے جانے سے انکار کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ضابطے 174 کی کارروائی مقتول کے گھر پر کی۔ 16سالہ طالبِ علم میٹرک کا امتحان دے کر رزلٹ کے انتظار میں تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زاہد اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ایک گلی میں رحمانی مسجد کے قریب موجود تھا۔ اسی دوران کسی نے شادی کی تقریب میں گولیاں چلائیں۔ ایک گولی زاہد کے سینے پر عین دل کے اوپر لگی جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کے ورثا فائرنگ کرنے والے کو جانتے اور قانونی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے قاتل سے بدلہ لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ واقعے کی ہر لحاظ سے تفتیش جاری ہے اور فائرنگ کرنے والے کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ 

Related Posts