بالی ووڈ فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ کا پوسٹر ریلیز، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کا پوسٹر ریلیز ہوگیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

کرن بولانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دنیا بھر میں 15 ستمبر اور 6 اکتوبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں پریمیئر ہوگا۔ فلم کی کہانی رادھیکا آنند اور پراشتی سنگھ نے تحریر کی ہے، جو کہ ایک 30 سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی سچی محبت اور خوشی کی تلاش ہے۔

ایکتا کپور اور ریا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سیکس کامیڈی ہے جو کہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر فلم بنانا بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

فلم کے پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کررہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ فلم انتہائی واہیات ہوگی اور اس نے بارڈرلائن کراس کردی ہے۔

کچھ کی جانب سے بھارتی سنسر بورڈ سے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر ابھی تک ریلیز نہیں ہوا ہے، اس کی کاسٹ میں بھومی پیڈنیکر ، شہناز گل، انیل کپور، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا، شیبانی بیدی، پردھومان سنگھ مال، نتاشا رستوگی، گوتمک، سوشانت دیوگیکر، سلونی ڈائنی، ڈولی اہلووالیا، اور کرن کندرا شامل ہیں۔فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کا ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں پریمیئر ہوگا۔

Related Posts