کراچی، دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار ڈشز پر مشتمل چاٹ کی تھالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے دھوراجی میں دستیاب مختلف مزیدار ڈشز پر مشتمل چاٹ کی تھالی عوامی توجہ کا مرکز ہے جہاں لوگ اسے شوق سے کھاتے اور چٹخارے دار ذائقے کا لطف اٹھاتے ہیں۔

دھوراجی میں دلپسند چاٹ ہاؤس والوں کا کہنا ہے کہ چاٹ کی دھالی میں پانی پوری، میٹھی پوری، بھیل پوری، کھٹے آلو، چنا پاپڑی اور دہی بڑے پر مشتمل ہوتی ہے جسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

دلپسند چاٹ ہاؤس والوں کے مطابق تھالی میں تقریباً 7 سے 9 آئٹمز رکھے جاتے ہیں جو انڈین تھالی کے نام سے مشہور ہوئی اور تھالی بنانے کا یہ کام قیامِ پاکستان سے قبل کے دور سے جاری ہے۔

چاٹ ہاؤس والوں کا کہنا ہے کہ ایک پلیٹ کے اندر ہر قسم کا ذائقہ دستیاب ہے جن میں کھٹے آلوؤں کے علاوہ کڑی والے کالے چنے، دہی پھلکیاں، سفید چنے کی چاٹ اور میٹھی چٹنی شامل ہوتی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ انڈین تھالی میں گول گپے سمیت تمام چٹ پٹے آئٹمز کو خوبصورتی سے سجا کر پیش کیا جاتا ہے۔ شام 4 بجے سے لے کر رات کے 4 بجے تک لوگ انڈین تھالی کا لطف اٹھانے آتے ہیں۔

قیمت کے متعلق دلپسند چاٹ ہاؤس والوں کا کہنا ہے کہ ایک تھالی 300روپے میں فروخت کی جاتی ہے اور اپنی مقدار کے اعتبار سے ایک تھالی 2 سے 3 افراد کیلئے کافی ہوتی ہے۔ 

Related Posts