سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون، پاکستانی نژاد امریکی کا 22کروڑ امداد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون، پاکستانی نژاد امریکی کا 22کروڑ امداد کا اعلان
سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون، پاکستانی نژاد امریکی کا 22کروڑ امداد کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغازکردیا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے سیلاب کے باعث پوراملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کراس امتحان کاسامنا کرے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیمز کے ذریعے ہم سیلاب کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں۔ احساس پروگرام کے ذریعے ہم نے سندھ میں 32فیصد رقم تقسیم کی تھی۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا مہمند ڈیم کو سیلاب سے نقصان کی تحقیقات کا حکم

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں اور انہیں ریلیف فرام کریں، ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کیلیے ٹیلی تھون 5 منٹ میں 17 ملین روپے جمع ہوچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں کہ ایک ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔

امداد کا اعلان
ٹیلی تھون مہم کے دوران چند منٹوں میں 50 کروڑ روپے جمع ہوگئے جبکہ امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان کی جانب سے بھی پانچ ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔

Related Posts