ایف بی آر: رواں مالی سال کے دوران اب تک 100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر: رواں مالی سال کے دوران اب تک 100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں
ایف بی آر: رواں مالی سال کے دوران اب تک 100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکس چوریاں پکڑی ہیں جبکہ گزشتہ سال 1200 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

لارج ٹیکس پیئر یونٹ  کراچی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران صرف ایک کمپنی کی 21 ارب روپے مالیت کی ٹیکس چوری بھی پکڑی ہے  جبکہ ایف بی آر کو بینکوں کی طرف سے حکمِ امتناع کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔عبدالحفیظ شیخ

بینکوں نے فیڈرل بورڈ کو ڈیٹا کی فراہمی کے معاملے پر حکمِ امتناع (اسٹے آرڈر) حاصل کر رکھا ہے تاہم ایف بی آر کو اختیار ہے کہ انفرادی اکاؤنٹ ہولڈر کا بینک ڈیٹا حاصل کرسکے جبکہ کھاتوں کی معلومات کے لیے بینکوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے ایک مہینے کے لیے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

مذکورہ فیصلہ  گزشتہ روز وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی (ایم این ایف ایس)، درآمد کنندگان ، وزارت تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا۔

ایم این ایف ایس کے وفاقی سکریٹری نے بتایا کہ ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کے لیے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹماٹروں کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے  ٹماٹر درآمد کی اجازت دے دی

Related Posts