کراچی میں ٹینکر مافیا مضرِ صحت پانی فروخت کر رہی ہے۔واٹر بورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ٹینکر مافیا مضرِ صحت پانی فروخت کر رہی ہے۔واٹر بورڈ کا آئی جی سندھ کو خط
کراچی میں ٹینکر مافیا مضرِ صحت پانی فروخت کر رہی ہے۔واٹر بورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادارۂ فراہمی و نکاسئ آب (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں ٹینکر مافیا مضرِ صحت پانی فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

یہ خط کراچی واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اسد اللہ خان نے آئی جی سندھ کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس  کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں غیر محفوظ پانی فروخت کیا جارہا ہے۔

ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کے مطابق یہ زہریلا پانی حب کے علاقے ساکران اور ٹھٹھہ کے علاقے گھارو سے ٹینکروں میں لاکر کراچی میں فروخت کیا جارہا ہے۔ٹینکر مافیا ساکران اور گھارو میں جوہڑوں، زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرینٹس سے مضر صحت پانی بھر کر کراچی میں فروخت کرتی ہے۔

خط کے مطابق کیمیکل ملے زہریلے پانی سے بھرے ٹینکر منگھو پیر ، موچکو، گلشنِ معمار اور گھارو تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں۔ مضر صحت پانی کے ٹینکر شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہورہے ہیں۔کورونا وائرس کی موجودگی میں مضرِ صحت پانی مزید خطرناک ہوگیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق مضر صحت پانی کی فروخت ادارۂ فراہمی و نکاسئ آب اور سندھ حکومت کی کورونا وائرس کیخلاف کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہےجبکہ کیمیکل ملے پانی سے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ 

Related Posts