کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کمپنی ملازم 85لاکھ سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کمپنی ملازم 85لاکھ سے محروم
کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کمپنی ملازم 85لاکھ سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، ڈاکو دن دہاڑے کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں مسلح موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کمپنی کے کیشیئر سے 85 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے واردات پہنچ کرجائزہ لیا اور مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ڈاکوؤں سے کراچی کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سوتیلا باپ بیٹی سے زیادتی کے بعد فرار، اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہاتھوں میں اسلحہ لئے دندتاتے یہ لٹیرے کہیں بھی واردات کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، ستم ظریقی یہ ہے کہ مزاحمت کرنے والے شہریوں کو یہ گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔جس کے باعث قیمتی زندگیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔

Related Posts