اسٹاک مارکیٹ میں 79 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 79 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 79 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان رہا، جس کے باعث انڈیکس 63 ہزار 911 پر بھی ٹریڈ ہوئی۔

مارکیٹ 79 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 158 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 28 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 9 ارب 30 کروڑ سے زائد کی ہوگئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,911 جبکہ کم ترین سطح 63,214 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 328 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2045 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts