اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 100 انڈیکس 40 ہزار سے نیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا تسلسل ٹوٹ چکا ہے۔ مارکیٹ 331 پوائنٹس نیچے آگئی جس کے بعد انڈیکس  40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رکھ سکا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث 331 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 792 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا آسان فنانسنگ اسکیم کا آغاز

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا تھا جس کے بعد آج بھی کچھ وقت کے لیے مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروباری برادری نے مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے رجحان کے باعث مارکیٹ 40 ہزار 444 پوائنٹس تک جا پہنچی جس کے بعد مندی شروع ہو گئی۔ 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جب کے ایس ای100انڈیکس پیر کو مزید836.57پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40124.22پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

74.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں  گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئے ۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 836.57 پوائنٹس کا اضافہ 

Related Posts