خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا سرسبز کاروبار پروگرام کے تحت آسان فنانسنگ اسکیم کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khushhali Microfinance Bank

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (کے ایم بی ایل)، نے کے پی کے ـ’پشاور ‘میں جنگلات کی منصوبہ بندی، ترقی، نگرانی اور تحفظ کے لئے’’ محکمہ جنگلات ومانیٹرنگ سرکل‘‘ سے’’ سرسبز کاروبار پروگرامــ‘‘ کے تحت شراکت داری قائم کی ہے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ،فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل کے ملازمین کوطے شدہ معاہدے کے مطابق آسان فنانسنگ اسکیم فراہم کرے گا جواپنی روز مرہ کی سرکاری مصروفیات میں سے جنگلات کی منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ی ادا کر یں گے۔

مزید پڑھیں :بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکائونٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی

فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل ،کے پی کے میں جنگلات کے موثر منصوبوں کے لئے نگرانی کی خدمات اور پالیسی فراہم کرتا ہے۔اس پروگرام کے تحت فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل پشاور کے ملازمین کو فنانسنگ اسکیم کے ذریعے موٹرسائیکل فراہم کی جائیں گی۔

مزید یہ کہ سرسبز کاروبار پروگرام کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل پشاورکے ملازمین کو مفت انشورنس کوریج بھی پیش کرے گا۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’، خوشحالی بینک اس سچائی کے لحاظ سے مالی شمولیت کی سمت میں کام کرکے کمیونٹی کو واپس دینے کے خواہاں ہے۔ فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل کے ساتھ اس نئی شراکت داری کے ذریعے ہم ایک مثبت اثر پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا سرسبز کاروبار پبلک یا پرائیوٹ ایگرو پر مبنی تنظیموں کے چھوٹے مصدقہ کاشتکاروں، بنیادی / ثانوی دودھ فراہم کنندگان، کاریگروں، کاروباری افراد چھوٹے تاجروں،ٹیکنالوجی اور توانائی کے سازوسامان کے صارفین کی مالی اعانت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک آف پاکستان فری لانسرز اور پنشنرز کو مزید سہولت فراہم کریگا

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر گوہر علی نے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ،’’ہمیں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملازمین کو موٹرسائیکلوں کی خریداری کے لئے مالی اعانت فراہم کریں گے۔

یہ شراکت داری انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے فرائض انجام دینے اور جنگل کے موثر انتظام کے لئے مدد فراہم کرے گی۔‘‘خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اس بات کو یقینی بنائے گی کہ موٹرسائیکل لون اسکیم کامیابی کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی اور اس اسکیم کے نفاذ کے لئے فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل پشاور کے ملازمین کو درپیش کسی بھی پریشانی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Related Posts