اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان نوٹ کیا گیا جبکہ 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  37 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر آچکا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے 5ویں اور آخری  روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 394.94پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 101 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، تاہم اسٹاک کی موجودہ صورتحال مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید 936.37پوائنٹس کی کمی سے37101.31پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے گزشتہ روز  حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 79.16فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب ارب42ارب 4کروڑ16لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

جمعرات کے روز کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29فیصدکم رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38095پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث فروخت کا دباؤدیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل، مزید936.73پوائنٹس کی کمی

Related Posts