پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھاگئے، مزید936.73پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan stock exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید 936.37پوائنٹس کی کمی سے37101.31پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 79.16فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب ارب42ارب 4کروڑ16لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29فیصدکم رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38095پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث فروخت کا دبائودیکھا گیا۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،89ارب8کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

بدھ کو شروع ہونے والی مندی کا رجحان مزید شدت کے ساتھ دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس37033پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں معمولی مارکیٹ میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے ۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس936.37پوائنٹس کی کمی سے37101.31پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس454.27پوائنٹس کمی سے 17106.81پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1717.45پوائنٹس کمی سے59973.06پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس526.36پوائنٹس کمی سے26370.44پوائنٹس پربندہوا۔

گزشتہ روزمجموعی طورپر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے69کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب ارب42ارب 4کروڑ16لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب16ارب5 کروڑ46لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر23کروڑ25لاکھ69ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت 9کروڑ50لاکھ67ہزار شیئرکم ہیں۔

Related Posts