کورونا کے پیش نظرضلع وسطی میں جراثیم کش اسپرے کا آغاز کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے پیش نظرضلع وسطی میں جراثیم کش اسپرے کا آغاز کردیا گیا
کورونا کے پیش نظرضلع وسطی میں جراثیم کش اسپرے کا آغاز کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے آج تیسرے روز ضلع وسطی میں 40 اسپرے گاڑیوں کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کا آغاز کیا، یہ گاڑیاں میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر ہر ضلع کو شیڈول کے مطابق فراہم کی جارہی ہیں۔

ضلع وسطی کے دفتر میں چیئرمین ریحان ہاشمی نے اسپرے مہم کا افتتاح کیا اور ضلع وسطی کی مختلف یوسیز کے لئے گاڑیاں روانہ کیں‘ گاڑیوں کے ساتھ ادویات اور تربیت یافتہ عملہ بھی بھیجا جارہا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر دوسرے اقدامات کے ساتھ ساتھ وہیں یہ ضروری ہے کہ مختلف امراض سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائے۔، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور پوری دنیا کورونا وائرس کے باعث عدم تحفظ، تفکر اور خوف کا شکار ہے۔

ہمیں ہمت، برداشت، حوصلے اور تدبر کی ضرورت ہے، میں شہریوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے گھر میں رہنے کو ترجیح دیں اور اگر گھر سے نکلنا بے انتہا ضروری ہو تو کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

میئر کراچی نے  کے ایم سی کی مساجد کے تمام علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ ان صبر آزما دنوں سے نکلنے اور کورونا وائرس سے تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا ئیں فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہر اور ملک پر اپنا خصوصی کرم فرمائے اور اقوام عالم کو بھی اس صورتحال سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Posts