اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ فراہم نہ کیے جاسکے، شہری عیدی دینے کیلئے پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ فراہم نہ کیے جاسکے، شہری عیدی دینے کیلئے پریشان
اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ فراہم نہ کیے جاسکے، شہری عیدی دینے کیلئے پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کوعید الفطر کے موقعے پر نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جس کے باعث بے شمار شہری عیدی دینے کیلئے پریشان ہیں۔رواں برس  نئے کرنسی نوٹوں کی صورت میں پیاروں کو عیدی دینے کی روایت برقرار نہ رکھ پانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے شمار شہری کرنسی مافیاز کے ہاتھوں لٹ کر نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر سال عید الفطر کے موقعے پر نئے نوٹوں کا مطالبہ زور پکڑ جاتا ہے۔ عیدی لینے اور دینے والے دونوں نئے کرنسی نوٹوں کی موجودگی پر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متحرک، ایل این جی کارگو کا ایک اور سودا طے

ماضی میں اسٹیٹ بینک ہر سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا رہا ہے، تاہم رواں برس نئے نوٹ جاری نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ نہ تو نئے کرنسی نوٹوں کے متعلق کوئی پالیسی سامنے آئی، نہ ہی اعلان کیا گیا۔ نجی بینکس بھی شہریوں کو نئے نوٹ فراہم کرنے سے انکاری ہیں تاہم کرنسی مارکیٹس نئے نوٹوں سے بھر گئیں۔

شہریوں کو من مانے داموں پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔ کراچی کی کرنسی مارکیٹ 10 روپے کی گڈی پر 200، 20 پر 250 جبکہ 50 کی گڈی پر 300 روپے سے زائد، 100 والی گڈی پر 1000 روپے، 500 پر 1000 سے 1500 روپے اضافی  رقم وصول کر رہی ہے۔

ملک بھر کے شہری نئے کرنسی نوٹ فراہم نہ کیے جانے پر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ نوٹوں کی گڈیاں حاصل کرنے کیلئے ہزاروں روپے اضافی دینا پڑ رہے ہیں جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹ فراہم نہ کیے جانے کے معاملے پر پراسرار خاموشی کے باعث ہورہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو جلد از جلد اس سلسلے میں اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ 

Related Posts