حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متحرک، ایل این جی کارگو کا ایک اور سودا طے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متحرک، ایل این جی کارگو کا ایک اور سودا طے
حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متحرک، ایل این جی کارگو کا ایک اور سودا طے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ن لیگ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے متحرک ہے، پاکستان نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے ایل این جی کارگو کا ایک اور سودا طے کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی شہباز شریف حکومت ایک اور ایل این جی کارگو کا سودا طے کرے میں کامیاب ہوگئی۔نئے ایل این جی کارگو کی خریداری 17 سے 18 مئی تک کی سپلائی کی غرض سے عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی فضائی آپریشن کیلئے تیار، انتظامات شروع

حکومت نے اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدنے کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری کیا۔ خریداری 23 اعشاریہ 12 ڈالر بی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے عمل میں آئی۔ سب سے کم بولی وائٹول بحرین نے دی ۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر مئی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملات حل ہونے کی یقین دہانی کروا چکے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حکامِ بالا کو ہدایت کی تھی کہ مئی کے آغاز میں ہی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے۔

قبل ازیں ن لیگی وفاقی حکومت نے سابقہ عمران خان حکومت کو ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ پر موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پاور پلانٹس کے تکنیکی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیرِ توانائی خرم دستگیر کا ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا کوئی بحران نہیں ہے بلکہ یہ ایندھن کا بحران ہے۔ یکم مئی سے آہستہ آہستہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ 

Related Posts