ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 273 پر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 273 پر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 273رنز بنا سکی، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے،جس میں پہلی اننگ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 583 رنز کا مشکل ترین ہدف دے رکھا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز پر پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز شروع کی تھی، اُس وقت کریز پر کپتان اظہر علی اور اسد شفیق موجود تھے۔ 30 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے 75 کے اسکور پر پانچویں وکٹ فواد عالم کی گری جو 21 رنز بناکر مارک بیس کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر کپتان اظہر علی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 سے زائد رنز اسکور کیے جب کہ محمد رضوان نے بھی 53 رنز بنائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کا اسکور 213 تک پہنچا بعدازاں محمد رضوان ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فواد اور اظہر کے بعد یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کریز پر آئے جنہیں براڈ نے جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا، دونوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے 20 رنز اور شاہین آفریدی نے 3 رنز بنائے۔ 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 247 تھا۔

محمد عباس ایک رن پر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ نسیم شاہ کوئی رن نہ بناسکے۔ کپتان اظہر علی ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 141 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Related Posts