سوشل میڈیااسٹارزید علی کا انسٹاگرام پر جلدوالد بننے کا پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

انہوں نے لکھا کہ ‘اللہ کی رضا سے ہم میاں بیوی والدین بننے جارہے ہیں، ہمارے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی،اور وہ دن میرے لئے زندگی کاپرمسرت ترین دن ہوگا۔ 

یاد رہے کہ زید علی نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بہت سے ویڈیو لاگز جاری کیے۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر ان کےچینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

Related Posts