کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in parts of Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ کے مطابق ضلع شرقی میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ضلع شرقی میں گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور شارع فیصل کے کچھ روڈ شامل ہیں۔متعلقہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کیلئے پولیس اہل کاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے، جو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت مارکٹس، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، شادی ہالز، اور دیگر چھوٹی دکانیں رات 10 بجے تک بند کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:گراؤنڈ میں تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں، شاہد آفریدی

ملک میں بڑھتے کیسز اور کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں حکومت سندھ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts