کراچی میں ایک اور سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے سے 2 خواتین اور 4 بچے جھلس گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gas cylinder explosion in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھنے لگے، آج ایک سلنڈر پھٹنے سے دھماکے میں 6 افراز جھلس کر زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق سولجر بازار نالے کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا، واقعہ میں 2 خواتین، ایک بچہ اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں،زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت انا زوجہ عمران عمر40سال،نیلوفر دخترسلیم عمر22سال،شایان ولد عمران عمر7سال،رابعہ دخترعمران عمر6سال،آمنہ دخترعمران عمر3سال اورچار سالہ فروا دخترعمران عمرشامل ہے۔

7 اپریل کوکراچی کے علاقے موسمیات کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ اِس سے قبل نیوکراچی میں بشیر چوک کے قریب سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی، سائٹ ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

چند ماہ قبل سہراب گوٹھ میں غباروں میں ہوا بھرنے کا سلنڈر پھٹنے سے 12 سالہ بچہ اور 35 سالہ غبارہ فروش جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ آس پاس کھڑی ہوئی 2 بچیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر سہراب گوٹھ ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ غبارہ فروش ایک رکشے میں سلنڈر رکھ کر غبارے فروخت کرنے کیلئے اکثر اس علاقے میں پہنچتا تھا۔

واقعہ کے روزبھی وہ اپنے رکشے میں رکھے سلنڈر سے غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے قریب کھڑا ہوا 12 سالہ بچہ اور غبارہ فروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

Related Posts