کراچی، سائٹ ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
بلاول ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے باعث بھاری نقصان کے خدشات سر اٹھانے لگے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ حکام جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں سائٹ ایریا کے پلاسٹک کے گودام میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شارعِ فیصل پر بچوں کو لے جانے والی اسکول وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا۔

 شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ ماہ 29 مارچ کو عائشہ باوانی اسکول کے قریب پیش آیا جس کے بعد وین میں بیٹھے ہوئے بچوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر زخمی

Related Posts