سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ 16بچوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم ،27 نومبر تک رپورٹ طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt imposes ban without any exception on pillion riding: High Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے دیگر لاپتہ 16 بچوں کو فوری بازیاب کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 27 نومبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ 16 گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی تشویشناک ہے۔ دیکھا جائے لاپتہ بچے کہیں انسانی اسمگلنگ میں تو استعمال نہیں ہو رہے؟۔

مزید پڑھیں : ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں سے معلومات اور دیگر صوبوں سے رپورٹ لی جائے جب کہ بچوں کی بازیابی کیلیے ماڈل ڈیوائسز استعمال کی جائیں۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ فلاحی اداروں سے رابطے میں ہیں اور دیگر صوبوں کو خطوط بھی لکھ دیے ہیں۔ بچوں کی گمشدگی میں گینگ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں جنہیں جلد پکڑ لیں گے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے 27 نومبر تک مزید بچوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Posts