ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ
ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سے آج وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ملاقات کی اور لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ دہرایا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کے وفد میں میئر کراچی وسیم اختر، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار اور کنور نوید جمیل بھی شامل تھے جبکہ رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ہمیں شدید تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے، جبکہ اس دوران پارٹی دفاتر کی واپسی کا مطالبہ بھی دہرایا گیا۔

ملاقات کے دوران اتحادی جماعت کے طور پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مابین کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا  جبکہ میئر کراچی نے بلدیاتی اختیارات کی کمی کی شکایت کی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 140 اے نافذ کیا جائے اور شہر قائد کے ساتھ ساتھ قریبی شہر حیدر آباد کے لیے بھی ترقیاتی پیکیج جاری کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان مختصر دورۂ کراچی پر جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور  سندھ کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی گورنر عمران اسماعیل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی مختصر دورے پر کراچی آمد، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Related Posts