شہرقائد میں کھلےمقامات پرکچراپھینکنے پرپابندی عائد،دفعہ 144نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi-garbage
سندھ سرکار کی صفائی مہم، ضلع کورنگی اور شرقی سے کچرے اور ملبہ کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کھلے مقامات پرکچرا پھینکنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی،محکمہ داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں کے باہر کچرا پھینکناممنوع قرار اور قابل سزا جرم تصور ہوگا،گاڑی سے کچرا سڑک پرپھینکنا بھی جرم ہوگااورپولیس گرفتارکرسکتی ہے۔

شہرقائدمیں کھلےمقامات پرکچراپھینکنے پرپابندی عائد،دفعہ 144نافذ

 تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھینکنے اور ممنوعہ جگہ پر پان تھوکنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، گلی ،کوچوں اور شاہراہوں پرکچرا پھینکنے پر دفعہ 144کے تحت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے اور اس پر پابندی کا اطلاق فوری اور صوبے بھر میں ہوگا۔

Related Posts